2135 تک شہاب ثاقب ٹکرانے سے زمین پر قیامت کا منظر، ماہرین کا انکشاف

لاہور: دیو قامت شہاب ثاقب زمین کی جانب رواں دواں ہے، ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سیارچہ 2135ء تک زمین سے ٹکرا سکتا ہے، خلائی ادارے کے ماہرین نے سیارچے کا راستہ بدلنے کے لیے غور شروع کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق زمین کو تباہی سے بچانے کے لئے شہاب ثاقب پر رنگ کرنا ہو گا، ایسا کرنے سے شہاب ثاقب پر سورج کی شعائیں پڑیں گی جو کہ شہاب ثاقب کو آہستہ آہستہ توڑ کر اس کی سمت کو تبدیل کرنے میں مدد دے گی۔ شہاب ثاقب پر رنگ کرنے کے لئے ماہرین نے خلائی جہاز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ ٹکراو سے بچنے کے لئے انہیں نیوکلئیر ہتھیاروں کا استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔