ویڈیو، متحدہ عرب امارات کی ریاست میں راس الخیمہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،4 افراد جاں بحق

راس الخیمہ (میکس نیوز پاکستان)متحدہ عرب امارات کا ایک امدادی ہیلی کاپٹر راس الخیمہ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار عملہ کے تمام ارکان جاں بحق ہو گئے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اگوسٹا 139 ہیلی کاپٹر راس الخیمہ میں جبل جیس کے علاقے میں ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب امدادی مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

اس حادثے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے۔اس میں ہیلی کاپٹر قلابازیاں کھاتا ہوا پہاڑ پر آگرا اور پھر اس کو دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

امارات راس الخیمہ کے حکمراں شیخ سعود بن سقر القاسمی نے اس حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Rescue helicopter crashes after stomach-churning tailspin

Warning: Distressing contentCrowds watched in horror as a rescue helicopter at Ras al-Khaimah in the United Arab Emirates spiralled out of control and crashed, killing all on board.Read more here: https://bit.ly/2CFijoU

Posted by The Sydney Morning Herald on Saturday, December 29, 2018