انضمام الحق نے اپنے بھتیجے امام الحق پر ”بجلیاں“ گرا دیں، ایسی بات کہہ دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

لاہور (میکس نیوز پاکستان) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی سکواڈ میں امام الحق کو شامل کئے جانے کی وجہ بتا دی ہے لیکن اس کیساتھ ہی انہوں نے بری کارکردگی دکھانے پر انہیں بھی ٹیم سے نکالنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ امام الحق میرا بھتیجا ہے جس کے باعث اس پر خاصی تنقید کی جاتی ہے۔ اگرچہ اس نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں زیادہ رنز نہیں بنائے مگر اس سال امام الحق کی مجموعی کارکردگی کافی بہتر رہی ہے۔ ہم اسے فارم میں واپس آنے کیلئے کچھ وقت دینا چاہتے ہیں لیکن اگر وہ اگلی سیریز میں بھی رنز نہ بنا سکے تو اسے بھی ٹیم سے نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگاتار سیریز کے باعث کھلاڑیوں کے زخمی اور ان فٹ ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں جس کے باعث ہم نے کچھ کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا۔ ہم آنے والی سیریز کیلئے بھی پہلے جیسے فیصلے لے سکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا جبکہ فخرزمان اور شاداب خان کو آرام دینے کی بھی یہی وجہ ہے۔