نیب نے آصف علی زرداری کے بعد بلاول بھٹو کو بھی زور دار جھٹکا دے دیا

اسلام آباد(میکس نیوز پاکستان) قومی احتساب بیورواسلام آباد نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کوپارک لین کمپنی میں شیئر ہولڈر ہونے پر 13دسمبر کو طلب کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو نیب اسلام آباد نے تحقیقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 13 دسمبر کو پیش ہوکرپارک لین کمپنی سے متعلق سوالات کے جوابات دیں۔نیب نے بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کے شیئر ہولڈرہونے سے متعلق تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث 13دسمبر کو دورہ لاہور ملتوی کردیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی دورہ سنٹرل پنجاب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریںگے۔