کیا بلاول بھٹو زرداری 13دسمبر کو نیب کے سامنے پیش ہونگے ؟اہم ترین خبر آگئی

اسلام آباد (میکس نیوز پاکستان)قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو طلب کیے جانے پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی ۔

نجی نیوز چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق نیب نے 13دسمبر کو پارک لین کمپنی میں شیئر ہولڈر ہونے کی حیثیت سے بلاول بھٹو زرداری کو طلب کیا ہے لیکن بلاول بھٹو کی جگہ سینئر قانون دان فاروق نائیک نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔ رہنما پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر نے نیب کے نوٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کونیب کا نوٹس وصول ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے بعد اب نیب نے دباؤ ڈالنے کیلئے بلاول بھٹو کونوٹس بھیجا ہے،نیب نے پارٹی چیئرمین کو جس کمپنی کے کیس میں طلب کیا گیا ہے ، بلاول کی عمر اس وقت ایک سال سے بھی کم تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے نوٹسز پارٹی قیادت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے،شکریہ نیب، ایسے اقدامات سے نیب کے سیاسی عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔