سابق ملکہ حسن کو 15 سالہ بچے کی ماں نے انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

نیویارک(میکس نیوز پاکستان) امریکہ میں سابق ملکہ حسن کو 15سالہ بچے کی ماں نے ایسا شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق 28سالہ ریمسے بیئرس نامی یہ لڑکی ’مس کینٹکی‘ رہ چکی ہے اور اب ویسٹ ورجینیا کے شہر کراس لینز کے اینڈریو جیکسن مڈل سکول میں بطور ٹیچر کی نوکری کر رہی ہے۔ اس نے اپنے اس 15سالہ طالب علم کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے اور اس کے فون پر اپنی برہنہ تصاویر بھیجتی رہتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں لڑکے کی ماں نے بیٹے کے فون میں ریمسے کی فحش تصاویر دیکھ لیں اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے جب ریمسے کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس نے بتایا کہ اگست 2018ءمیں اس کا لڑکے کے ساتھ تعلق شروع ہوا اور تب سے وہ اسے اپنی تصاویر بھیج رہی تھی۔ پولیس نے اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں سے اسے ممکنہ طور پر20سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔