ماضی کے معروف کرکٹر میتھو ہیڈن اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ جان کر آپ بھی بے حد افسردہ ہوجائیں گے

کنبرا(میکس نیوز پاکستان) ایک وقت تھا کہ کرکٹ کی دنیا میں آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن کا ڈنکا بجتا تھا لیکن اب وہ ایسے حال میں زندگی گزار رہے ہیں کہ جان کر آپ افسردہ ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق 47سالہ میتھیو ہیڈن ایک حادثے کا شکار ہو کر لگ بھگ مفلوج ہو چکے ہیں اور ناگفتہ بہ حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کو یہ حادثہ رواں سال اکتوبر میں پیش آیا جب وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ برسبن کے ساحل پر سرفنگ کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سرفنگ کرتے ہوئے ایک تیز لہر نے میتھیو کو اٹھا کر ریت پر پھینک دیا جس سے ان کی گردن کے مہرے ہل گئے اور اب ان کو مختلف افعال سرانجام دینے میں شدید مشکل درپیش آتی ہے۔ میتھیو کا کہنا ہے کہ ”جب یہ حادثہ پیش آیا تو میری آنکھیں دھندلا گئی۔ مجھے ایسے لگا جیسے میرے ماتھے میں کسی نے گولی مار دی ہو۔ میں نے سکین کروائے تو معلوم ہوا کہ میری ریڑھ کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچا تھا۔واقعے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں زندہ ہوں۔“