کئی سو سال پہلے ہٹلر اور 9/11 حملوں کی درست پیشنگوئی کرنے والے شخص نے 2019ءمیں تیسری جنگ عظیم کی پیشنگوئی بھی کی تھی، انتہائی خطرناک انکشاف منظر عام پر

پیرس(میکس نیوز پاکستان) فرانس کے نوسٹراڈیمس نامی شخص نے 16ویں صدی عیسوی میں ہٹلر اور نائن الیون کے سانحے جیسی پیش گوئیاں کیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔ اب اس کی 2019ءکے متعلق ایسی خوفناک پیش گوئی سامنے آ گئی ہے کہ سن کر ہر انسان خوفزدہ ہو جائے۔ دی مرر کے مطابق نوسٹراڈیمس نے 1555ءمیں اپنی Les Prophetiesنامی کتاب لکھی تھی جس میں یہ پیش گوئیاں کی تھیں۔ اس کتاب میں 2019ءکے متعلق نوسٹراڈیمس نے بتا رکھا ہے کہ تیسری جنگ عظیم اس سال میں شروع ہو گی۔ یہ جنگ تیس سال تک جاری رہے گی اور دنیا کو تباہ و برباد کردے گی۔

نوسٹراڈیمس کی دیگر پیش گوئیوں میں آئندہ سال یورپ میں شدید سیلاب آنے ، کیلیفورنیا اور کینیڈا کے شہر وینکوور کے درمیان تباہ کن زلزلہ آنے اور مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی میں اضافے کی خبر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق نوسٹراڈیمس کی کتاب میں کچھ اچھی پیش گوئیاں بھی شامل ہیں۔ ان میں سے ایک میں اس نے بتا رکھا ہے کہ مستقبل میں سائنسدان ایسی دوا ایجاد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس کی بدولت انسان کی اوسط عمر 200سال سے زیادہ ہو جائے گی۔