پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس تین سال کیلئے فروخت مگر خریدار کون ہے اور کتنے میں فروخت ہوئے؟ تمام تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

لاہور (میکس نیوز پاکستان) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ تین ایڈیشن کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کو دیدیئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل 2019ءسے 2021ءتک کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کے پاس ہوں گے اور ان سے طے پائے جانے والے معاہدے کی مالیت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق میڈیا رائٹس گزشتہ تین سالہ معاہدوں کے مقابلے میں 358 گنا زیادہ ہے جبکہ پی اییس ایل 2019ءکے ایڈیشن کی نشریات دکھانے کے خواہشمند مقامی و غیر ملکی ٹی وی چینلز کیساتھ معاملہ جلد طے پا جائیں گے۔

بلٹس ایڈورٹائزنگ پاکستان کی سب سے بڑی کمیونی کیشن گروپ سروس ہے جو ملک بھر میں میڈیا کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ ٹیک فرنٹ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے گلوبل سپورٹس کامرس سے وابستہ ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ رائٹس کے حوالے سے ہم اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوگئے۔