پاکستان نے ٹاس جیت لیا۔۔۔ سرفراز کے فیصلے نے میچ سے پہلے ہی پروٹیز کے پسینے چھڑوا دئیے

سنچورین (میکس نیوز پاکستان) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ حارث سہیل انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ شان مسعود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایڈم مارکرم، ڈین ایلگر، ہاشم آملہ، ڈی بروئین، باووما، کوینٹن ڈی کوک، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، ڈیل سٹین اور اولیور شامل ہیں۔