نوازشریف سے ملاقات کا دن،سابق وزیراعظم کی والدہ ،بیٹی اور حمزہ کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے

لاہور(میکس نیوز پاکستان)سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے ان کی والدہ شمیم بی بی ،مریم نوازاور حمزہ شہبازکوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔مریم نواز اپنے والدکیلئے کھانا،پھل اور دیگر اشیا ساتھ لے کر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں7 سال کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم نوازشریف سے آج ملاقات کا دن ہے۔سابق وزیراعظم کی والدہ، مریم نواز،حمزہ شہبازکوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے،مریم نوازاپنے والدکیلئے گھر سے کھانا،پھل اور دیگر اشیا ساتھ لے کرآئیں، مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق سمیت دیگر رہنمابھی ملاقات کیلئے جیل پہنچ گئے ۔

واضح رہے کہ جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کر رکھا ہے ۔