پاکستان کی خوبصورتی کی دنیا معترف،عالمی جریدے کی رپورٹ نے ایسا اعتراف کر لیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد(میکس نیوز پاکستان) معروف بین الاقوامی جریدے فوربز نے پاکستان کو 2019 میں سیروتفریح کے لیے دنیا کے بہترین دس ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق جریدے میں شائع کی گئی رپورٹ میں دی ایزورز، پرتگال، مشرقی بھوٹان، لاس کیبوس، میکسیکو، کولمبیا، ایتھوپیا، مداگاسکر، منگولیا، پاکستان، رواندا اور ترکی کے دریائی کنارے شامل ہیں۔

فوربز میں شائع رپورٹ میں پاکستان کی معروف جگہوں کا ذکر کیا گیا جہاں گھومنے پھرنے کے شوقین افراد اپنی چھٹیاں گزار سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہنزہ کی خوبصورت وادیاں، شگار اور کھپلو سمیت گلگت بلتستان میں خوبصورت اضلاع ہیں جنہیں آپ پلک جھپکے بغیر دیکھ سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور ملک کے شمال مشرقی علاقے خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔