وزیر اعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو خفیہ ٹاسک دے دیا ،ایسی خبر آگئی کہ سندھ کی سیاست میں تہلکہ مچ جائے گا

اسلام آباد (میکس نیوز پاکستان)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو خفیہ ٹاسک سونپ دیاجس کے بعد فواد چوہدری کراچی جا کر سیاسی صورتحال پر سندھ کے رہنماﺅ ں کو اعتماد میں لیں گے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات کل رات کراچی جائیں گے جہاں وہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے ۔فواد چوہدری گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنما امیر بخش سے رابطہ کر کے سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے جس کے بعد وہ اندرون سندھ میں بھی مختلف رہنماﺅں سے رابطے کریں گے ۔وفاقی وزیراطلاعات سیاسی صورتحال کی پیش نظر وفاق کی منصوبہ بندی کے حوالے سے جی ڈی اے رہنماﺅں سے بھی ملیں گے ۔